اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتے تو اسرائیل کو تسلیم کر لیتے، راجہ ریاض

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں رہے، اگر ہوتے تو انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کر لینا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہودی لابی کا آدمی ہے، اس نے آج اسرائیل کو تسلیم کیا ہوتا تو اسرائیل غزہ کے مسلمانوں پر جو تشدد کر رہا ہے اس کا بوجھ پاکستانیوں پر آنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے لیے جگہ نہیں ہے، بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن ن لیگ کے پاس ایم این ایز اور ایم پی ایز بہت زیادہ ہیں، ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آ رہی ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا استحکام پاکستان پارٹی پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا، سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے