اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

"آجاؤ میرے بچوں گھر بہت اُداس ہے"؛ عدنان صدیقی کا قومی ٹیم پر طنز

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے آئی سی سی ورلڈکپ کے میگا ایونٹ سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے لیے طنزیہ پوسٹ شیئر کردی۔

گزشتہ روز کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 338 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم 338 رنز کے تعاقب میں 44 ویں اوور میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور پھر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ ہے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کررہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے طنزیہ پوسٹ جاری کی ہے۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قومی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی جس میں وہ . سوٹ کیس لیے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

ad1

اداکار نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “آجاؤ میرے بچوں گھر بہت اُداس ہے”۔

عدنان صدیقی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ “اگر قومی ٹیم کے جیتنے پر ہم جشن مناتے ہیں تو ہارنے پر بھی ہمارے کھلاڑیوں کو عوام کے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے”۔

صارف نے کہا کہ “ہماری ٹیم ہمارا فخر ہے اور ہمیشہ ہمارا فخر رہے گی”۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے