اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: رواں سال 80 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات ، 345 افراد جاں بحق

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(ویب ڈیسک) لاہورمیں رواں سال 80 ہزارسے زائد ٹریفک حادثات کے دوران 345 افراد جاں بحق ہوگئے،ان میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوارشامل ہیں۔

حکام نے 50 مقامات کو ہاٹ سپاٹ قرار دیکر حادثات کی دو بڑی وجوہات کا تعین کرلیا،حادثات کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ قرار دیئے جانے والے سرفہرست پانچ علاقوں میں نشترکالونی ،کاہنہ، ملتان روڈ ، ہربنس پورہ اور ٹاؤن شپ شامل ہیں۔

کشادہ سڑکوں اور انڈرپاسز کے شہر میں 50 مقامات کو ہاٹ سپاٹ قرار دیکر ٹریفک پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی اورروڈ انجینئرنگ میں نقائص دو ایسی وجوہات ہیں جو حادثات میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر مستنصرفیروز کا کہنا ہےکہ ہاٹ سپاٹس پر 90 فیصد حادثات ون وے اور دیگر خلاف ورزیوں پر ہوئے ، شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

70 لاکھ وہیکلز کے شہر لاہور میں ایک دن میں اوسطاً 255 ٹریفک حادثات ہوئے۔

 ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ خونی سڑکوں پر ہر ایک منٹ پچیس سیکنڈ بعد ایک حادثہ ہورہا ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالاننگ فعال ہوتے ہی ایک دن میں ٹریفک قوانین کی ایک لاکھ 11 ہزار خلاف ورزیوں کو مانیٹر کیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لیے ایل ڈی اے اور متعلقہ محکموں کوروڈ پراجیکٹس میں نقائص کی نشاندہی کردی گئی ہے، شہری حادثات سے بچنے کے لیے قوانین پر ہرصورت عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے