اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ ہفتے مشاورت کا آغاز ہوگا

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ہفتے سے اہم مشاورت کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے، ورلڈکپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں تاہم ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائےگا، سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ عمرگل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید اور  محسن خان سے مشاورتی عمل ہوگا۔

سابق کپتان معین خان سے بھی مشاورت ہوگی اور شاہد آفریدی سے چیئرمین ذکاء اشرف دوسری مرتبہ ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کوچنگ سٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے،کوچنگ سٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت بھی ہوگی، ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ کے لیے جسٹن لینگر کا نام بھی لیا جانے لگا ہے تاہم کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلیٰ عہدیدارآسٹریلیا کا دورہ سر پرہونے کی وجہ سے تبدیلیاں نہ کرنےکا مشورہ دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے