اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم نے عرفان پٹھان کو انٹرویو کیوں نہیں دیا ؟کپتان کے انکار کرنے کی وجہ سامنے آگئی

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر صحافی نسیم راجپوت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کی جانب سے پاکستان کیخلاف باتیں کرنے کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ان کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نسیم راجپوت کا کہنا تھا کہ عرفان پٹھان نے ورلڈکپ کے براڈ کاسٹر سٹار سپورٹس کے لیے بابر اعظم کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی،پہلے سٹار سپورٹس کی پروڈکشن ٹیم آئی اور انہوں نے کہا عرفان پٹھان آپ کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں، بابر نے لفٹ ہی نہیں کروائی، اس کے بعد عرفان نے کہا میں خود جاکر بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عرفان بابر کے پاس گئے تو قومی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کے خلاف جو لوگ زیادہ بات کرتے ہیں میں ان سے بات نہیں کرتا، یہ کہہ کر بابر نے عرفان پٹھان سے بات نہیں کی اور گراؤنڈ سے چلے گئے۔نسیم راجپوت کے مطابق انہوں نے یہ رپورٹ بھارتی میڈیا پر دیکھی جو کہ انہیں مستند لگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے