11 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو گیا، شاہینوں کی وطن واپسی کب اور کیسے ہو گی؟ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپسی کے لیے قومی ٹیم اتوار کو بھارت سے دبئی کے لئے روانہ ہوگی، کچھ کھلاڑی اتوار کی صبح اور کچھ شام کو دبئی پہنچیں گے۔قومی کھلاڑی دبئی سے الگ الگ پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کے لئے روانہ ہوں گے۔