اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: 13 نومبر کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 13 نومبر کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو  بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر پولیس  افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نےسماعت کے لیے مقرر  کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس سلطان تنویر 13 نومبر کو پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی  کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے،عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود افسران نے پرویز الٰہی کو  گھر بحفاظت نہیں پہنچایا لہذا عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

عدالت عالیہ  نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کے خلاف درخواستیں بھی  سماعت کے لیے مقرر  کر دیں،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیسز سنے گا۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن رولز کے برعکس ہے لہٰذا عدالت چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری  بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے