اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرائم کنٹرول کے دعوے ہوا، 12روز کے دوران شہر میں 4ہزاروارداتیں رپورٹ

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز)پولیس کے جرائم کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے،12روز کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 4351 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں  وارداتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے،پولیس افسران  کے کرائم کنٹرول کے دعوے دھرے رہ گئے،12روز کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 4351وارداتیں رپورٹ ہوئیں،دیرینہ  دشمنی اور غیرت کے نام پر خواتین ، مردوں سمیت 14افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کی ہائی سکیورٹی اور سیف سٹی کے کیمروں کی موجودگی میں چور213گھروں سے 15کروڑ سے زائد کا مال و زر لے اڑے،328راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے اور دیگر سامان لوٹ  لیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق  چوروں نے  مختلف علاقوں سے 770 موٹرسائیکلوں پر ہاتھ صاف کیا،کار چور بھی شہریوں کی 10 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں لے اڑے۔

دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک5755سرچ آپریشنز کئے ہیں،سرچ آپریشنز کےدوران 1 لاکھ 53 ہزار607  گھروں،258ہوٹلز62گیسٹ ہاؤسز،116ہاسٹلزاور 8516 دکانوں کو چیک کیا گیا،کرایہ داری ایکٹ کے تحت1047افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ   نے مزید کہا کہ  شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اہم فریضہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے