اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم نے اپنے لیے خود مشکلات کھڑی کی ہیں: ویون رچرڈز

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ لیجنڈ سر ویوین رچرڈز نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر الیون نے خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کی ہیں۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے تقریباً بند ہوگئے ہیں، ہر ورلڈ کپ کی طرح اس بار بھی قومی ٹیم ’اگر، مگر‘ کا شکار ہے۔

دوسری جانب میزبان بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہیں لیکن چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے کے بعد ہوجائے گا۔

پاکستان نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، 4 میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کے ساتھ اس کے 8 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ 0.036 ہے۔

اس حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے اپنے کالم میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ لیجنڈ سر ویوین رچرڈز نے لکھا کہ قومی ٹیم میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لینی چاہیے تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ ہے، انہیں سب سے پہلے سیمی فائنل میں جگہ بنا لینی چاہیے تھی، پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے دوران میں نے خود قریب سے دیکھا ہے کہ اسکواڈ میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت ہے لیکن انہوں نے اپنے لیے خود مشکلات کھڑی کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’قومی ٹیم جب کھیلنے پر آتی ہے تو مضبوط ترین ٹیموں کو بھی شکست دے سکتی ہے، اس لیے اس ٹیم کی طرف سے اب بھی سرپرائز مل سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے