اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب عثمان انور سےسابق آئی جی کلیم امام کی ملاقات، سیف سٹیز کا دورہ

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سابق انسپکٹر جنرل پنجاب سید کلیم امام نے ملاقات کی ہے۔

سابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ سیف سٹیز اتھارٹی  کا دورہ کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ اور فیوچر پلان بارے آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں کم لاگت اور ملکی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے سیف سٹیز بنا رہے ہیں، صوبہ کے تمام دیگر  چھوٹے شہروں میں پاسبان پراجیکٹ کے تحت منی سیف سٹیز بھی قائم کرنے جا رہے ہیں،سیف سٹیز اتھارٹی منصوبوں سے لا اینڈ آرڈر کے قیام، کرائم پریوینشن اور ڈیٹیکشن میں بے حد ملی ہے۔

سیف سٹیز ترجمان کے مطابق سابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے وفد کے ہمراہ سیف سٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،وفد نے سیف سٹی سکیورٹی وال سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد  سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا،وفد کو فیس ٹریس سسٹم، انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ وفد کو جدید فرانزک ایویڈنس سسٹم اور تفتیش میں شواہد کی اہمیت بارے بتایا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سابق آئی جی سید کلیم امام نے اپنی تصنیف بھی پیش کی،مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے سابق آئی جی سید کلیم امام کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے