11 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے طنز کا عماد وسیم نے جواب دے دیا۔
ڈومیسٹک کرکٹ کو نظرانداز کرنے کے سوال پر سابق کپتان نےعماد کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھے چند کرکٹرز چاہتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے کھیلیں، حالانکہ وہ ڈومیسٹک میچز میں حصہ ہی نہیں لیتے۔
اب عماد وسیم نے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے میں آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا جب بلا وجہ ڈراپ کردیا گیا، مجھے بتائیں کیا ضمانت ہے کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں تو مجھے منتخب کرلیا جائے گا، میں 2 سال قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا تب بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔