(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی وہ ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے، آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ بھی 63 بنا کر کریز پر موجود رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے53، ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز کھاتے میں ڈالے۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 11, 2023
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیظ الرحمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 11, 2023
قبل ازیں بنگال ٹائیگرز کی طرف سے توحیدہریدوئے نے 74، نجم الحسن شنٹو نے45، تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز کی اننگز کھیلی، محمد اللہ32، مہدی حسن مرزا29 اور مشفیق الرحیم 21 رنز بنا پائے جبکہ نسوم احمد نے 7 اور مہدی حسن نے 2 رنز مجموعے میں ڈالے اور 307 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، جسے آسٹریلوی بلے بازوں نے 45ویں اوورمیں عبور کرلیا۔
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 11, 2023
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور سین ایبٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس سٹوئنز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔