اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کیخلاف میچ: مشکل ہدف حاصل کرنے کیلئے قومی ٹیم آج بھرپور جان لڑانے کو تیار

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آج اہم میچ کھیلا جائے گا، سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے قومی ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا۔

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 44 ویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی، گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے انگلش ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا، دوسری صورت میں قومی ٹیم کو وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانا پڑے گا۔

 ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے: کپتان بابر اعظم

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے اس کے پیچھے جائیں گے، پوری پلاننگ ہے کہ 10 اوورز کیسے کھیلنے ہیں اور بعد میں کیا کرنا ہے، اگر فخر زمان 20 یا 30 اوورز کھیل گیا تو ہم مطلوبہ رن ریٹ حاصل کر سکتے ہیں جب کہ رضوان اور افتخار کا بھی اہم کردار ہو گا۔

بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے، ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے، افغانستان اور جنوبی افریقا والا میچ جیتنا چاہیے تھا، کسی ایک شعبے کو نہیں، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں، اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔

قومی ٹیم نے اہم میچ سے قبل آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، فٹنس مسائل کے شکار شاداب خان اور حارث رؤف بھی ٹریننگ کیلئے پہنچے۔

باہمی ون ڈے میچز میں انگلینڈ کو پاکستان پر برتری

ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں نے 8 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4 جیت گئے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 8 میچز کھیل کر صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے، گرین شرٹس 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے ون ڈے میچز کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 91 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے 56 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 32میچز پاکستان نے جیتے اور 3 بغیر نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ کے میچز میں قومی ٹیم کو انگلینڈ پر برتری حاصل ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 10 بار مدمقابل آئیں، 5 میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں جیت انگلش شیروں کے نام رہی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے