اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا۔

نئی درجہ بندی کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم کی پلاٹینم کیٹیگری برقرار ہے، ٹاپ آرڈر بیٹر طیب طاہر کی گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سیزن میں سلور کیٹیگری میں کھیلے تھے۔

نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم ایمرجنگ کیٹیگری سے ترقی کر کے گولڈ کیٹیگری میں شامل ہو گئے۔ فاسٹ بالر محمد موسی کی سلور سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہو گئی، آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بالر محمد عامر ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست میں آ گئے۔

قاسم اکرم، طیب طاہر اور محمد موسیٰ سمیت آل راؤنڈر عامر یامین، ٹاپ آرڈر بیٹرز شرجیل خان، حیدر علی اور لیفٹ آرم فاسٹ بالر میر حمزہ بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

فاسٹ بالرز عاکف جاوید اور محمد عمر سلور کیٹیگری میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کراچی کنگز کے گزشتہ سیزن میں آخری میچ کے مرد میدان وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق بھی سلور کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 25 اکتوبر 2023ء سے شروع ہو چکی ہے، پی ایس ایل ڈرافٹ 2023ء کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے، جب کہ پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے