(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
لاہور پولیس بجلی چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہے۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بجلی چوری کے 18 ہزار 107 جبکہ منشیات فروشی کے 9 ہزار 360 مقدمات درج کئے گئے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے 3 ہزار 338، صدر میں 3 ہزار 183 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ میں 4 ہزار 256، ماڈل ٹاؤن میں 2 ہزار 392 مقدموں کا اندراج ہوا۔ سٹی میں 3 ہزار 618 جبکہ سول لائنز میں 1 ہزار 320 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشی کے 1371، صدر میں 1179 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ میں 2029، ماڈل ٹاؤن میں 1791 مقدموں کا اندراج ہوا۔ سٹی میں 1984 جبکہ سول لائنز میں 1006 مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشی میں ملوث گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5 ہزار 921 کلو سے زائد چرس، 147 کلو سے زائد ہیروئن، 50کلو سے زائد آئس جبکہ 1 لاکھ 39 ہزار 860 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس کو لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔