اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیمی فائنل کھیلنے کیلئے نیٹ رن ریٹ کے پیچھے جائیں گے: بابر اعظم

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کھیلنے کیلئے نیٹ رن ریٹ کے پیچھے جائیں گے۔

بھارتی شہر کولکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، اگر فخر 20 یا 30 اوور کھیل گیا تو ہم اس کو حاصل کرسکتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کسی ایک شعبے میں نہیں بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے، کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ہم اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان اور جنوبی افریقہ والا میچ جیتنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں، اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے، میری کارکردگی ایسی نہیں کہ لوگ کہیں کہ مجھ پر پریشر ہے، پچھلے 3 سال سے میں ہی پرفارم کر رہا تھا اور کپتانی بھی کر رہا تھا۔

ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے

بابر اعظم نے کہا کہ کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھ پر کوئی پریشر ہے، ٹیم کا فیصلہ کوچز اور کپتان کا ہوتا ہے، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جاتے ہیں۔

بھارت میں کافی پیار اور سپورٹ ملی

انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم فائنل تک آئے تھے، ہم فنش اچھا نہیں کر پا رہے، ہم ون ڈے میں نمبر ون بھی رہے ہیں، ہمیں بھارت میں کافی پیار اور سپورٹ ملی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ہدف تھا کہ بطور بیٹر اچھا فنش کروں، چاہتا تھا کہ ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں، صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، اس کے حساب سے پلان کرتے ہیں، کبھی کبھار کنڈیشنز فیور نہیں کرتیں کہ کھل کر کھیلیں، یہاں ہر وینیو پر مختلف کنڈیشنز ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم پہلی بار بھارت آئے ہیں، ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ نہیں تھا، میں مانتا ہوں کہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے