09 Nov 2023
(ویب ڈیسک)بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 1968ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے گھٹ کر 211800روپے ہوگئی ہے اور دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے گھٹ کر 181584روپے ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم ہے۔