(لاہور نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
بھارت کے شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں آئی لینڈرز کو کوشال مینڈس لیڈ کررہے ہیں جبکہ بلیک کیپس کی کمان کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر بلیک کیپس 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ سری لنکا4 پوائنٹس کےساتھ 9ویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کا سکواڈ:
ڈیون کانووے، ریچن رویندرا، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچ سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 9, 2023
نیوزی لینڈ کا سکواڈ:
کپتان کوشال مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) November 9, 2023