(لاہور نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کا میچ الحفوف کے پرنس عبداللہ بن جلاوی سٹیڈیم میں منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اتفاق سٹیڈیم دمام میں کھیلا جانا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ ہوم گراؤنڈ میں تاجکستان کے خلاف 21 نومبر کو کھیلے گی۔
پاکستان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں سب سے کم رینک والی ایشیائی ٹیم ہے، پاکستان کے ساتھ گروپ جی میں سعودی عرب، اردن، تاجکستان شامل ہیں۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں ورلڈکپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ اور براہ راست فٹبال ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، ہر گروپ سے نیچے والی دو ٹیمیں 2025-26 میں ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔