09 Nov 2023
(لاہور نیوز) 8 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی آج سے شروع ہو رہی ہے جو 12 نومبر تک جاری رہے گی ۔
تھل ڈیزرٹ ریلی میں 100 سے زائد شوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے ، خواتین بھی ریلی میں شرکت کریں گی، ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے۔
تھل ڈیزرٹ ریلی میں 200کلو میٹر طویل فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا، تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی رجسٹریشن ، میڈیکل چیک اپ اور گاڑیوں کی انسپکشن ہوگی۔
علاوہ ازیں تھل ڈیزرٹ ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فوڈ سٹال بھی لگائے جائیں گے، جبکہ ریلی کی تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام، قوالی بھی پیش کی جائے گی۔
تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی سکیورٹی کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔