09 Nov 2023
(لاہور نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
کیویز اور آئی لینڈرز کی ٹیمیں بھارت کے شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر بلیک کیپس 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ سری لنکا4 پوائنٹس کےساتھ 9ویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ سپر فور کے لیے چوتھی ٹیم کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔