08 Nov 2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں سموگ کے باعث گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں ٹورنامنٹ سموگ کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کہ گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ 9 نومبر سے 12 نومبر تک کھیلا جانا تھا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں سموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔