اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کے منشور کی تیاری، عرفان صدیقی کا مشاورت کیلئے نیشنل پریس کلب کا دورہ

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے منشور کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورت اور تجاویز کے لیے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ منشور کی تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، منشور کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس جمعہ کو ہو گا، ایسا منشور بنائیں گے جو جذباتی نعروں، خیالی دعوؤں پر مبنی نہ ہو۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسا منشور ہو گا جو قابل عمل اہداف کے حصول کی دستاویز بنے، مسلم لیگ (ن) آزاد اور ذمہ دار صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کو جمہوریت کا بنیادی تقاضا سمجھتے ہیں، ان تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی میڈیا پالیسی وضع کریں گے، انہوں نے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کی اور تجاویز حاصل کیں۔

افضل بٹ نے سینیٹر عرفان صدیقی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے باضابطہ رابطہ کر کے ہماری رائے لینے کی کوشش کی، یہ کام خوش آئند اور لائق تحسین ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے