اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کی شرط پوری، گیس مہنگی کردی گئی

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(لاہورنیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے گیس بھی مہنگی ہو گئی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کےلیے نرخوں میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، ماہانہ 25 مکعب میٹرگیس  استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال کرنے والے گیس صارفین کے لیے قیمت 300 سے بڑھا کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔

100 مکعب میٹرگیس  استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا، 100 مکعب میٹرگیس  استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی۔

ماہانہ 150 مکعب میٹر گیس استعمال پر قیمت 600 سے بڑھا کر 1200، 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخوں میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

300 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کے لیے نرخوں میں 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے،ماہانہ 300 مکعب میٹرگیس  استعمال کرنے والوں کے لیے 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے کر دی گئی۔

400 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخوں میں 15 سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، 400 مکعب میٹرگیس  استعمال  کرنے پر قیمت  2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی،ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے