08 Nov 2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 18 روز میں دھواں چھوڑنے والی 10 ہزار 511 گاڑیوں کے چالان اور 3 ہزار 910 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اجلاس میں بتایا کہ دھواں چھوڑنے والے گاڑی مالکان کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں قانون کی خلاف ورزی پر 119 صنعتی یونٹس اور 76 بھٹوں کو سیل کیا گیا ۔
انہوں نے کہا زگ زیگ خلاف ورزی پر 73 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے پر 24 مقدمات درج کرائے گئے اور 9 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔