اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمنز اے ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز اے ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

خیال رہے کہ سہ فریقی سیریز میں شریک تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز تھی جبکہ پاکستانی ٹیم لیگ کے دونوں میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھی ۔

بدھ کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 20  اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز سکور کیے۔

جواب میں پاکستان ویمنز اے نے15.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اننگز میں صرف قیانا جوزف ہی قابل ذکر بیٹنگ کرپائیں انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز سکور کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے کپتان رامین شمیم اور عمیمہ سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگ میں شوال ذوالفقار نے چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنائے  جبکہ گل فیروز نے تین چوکوں کی مدد سے23 رنز سکور کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے