اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کپتان بابر اعظم سے ڈھائی سال بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ ان کی جگہ اب بھارتی اوپنر شبمن گل نمبر ون پر براجمان ہو گئے ہیں۔

شبمن گل کے 830 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم لگ بھگ ڈھائی برس نمبر ون کی پوزیشن پر رہے، اب ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے فخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران 7 درجے ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے باؤلرز رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے، وہ پورا ایک ہفتہ اس پوزیشن پر رہے۔

اب بھارت کے محمد سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے