اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کی گورنرہاؤس میں اہم بیٹھک ،جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات پرغور

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(لاہور نیوز) گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات پرغورکیا گیا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن،صدر ن لیگ شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوئے ۔

اجلاس میں رانا ثناءاللہ ،عبدالرحمان کانجو ،پرویز رشید بھی شریک ہوئے جبکہ جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات زیر غور لائے گئے ۔

قائد ن لیگ نے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم کرنے اور ن لیگ کےووٹ بینک میں اضافے کیلئے مقامی عمائدین سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے  پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نواز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے اِن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور بچوں سے اظہار ہمدردی کیا ۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے