اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

8 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی کل سے شروع ہوگی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(لاہورنیوز) 8 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 9 سے 12 نومبر تک منعقد ہوگی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ  200کلومیٹر طویل تھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں منعقد ہوگی۔ تھل ڈیزرٹ ریلی کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج (8 نومبر) ہوگی۔ لیہ کے علاقے چوبارہ کے نواحی علاقے سے تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہوگا۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ  تھل ڈیزرٹ ریلی میں 100 سے زائد شوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے۔ خواتین بھی ریلی میں شرکت کریں گی۔ ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے۔ تھل ڈیزرٹ ریلی میں 200کلو میٹر طویل فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا۔ 9 نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی رجسٹریشن، میڈیکل چیک اپ اور گاڑیوں کی انسپکشن ہوگی۔

علاوہ ازیں تھل ڈیزرٹ ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فوڈ سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ تھل ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام، قوالی بھی پیش کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں تھل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھل ڈیزرٹ ریلی کے لئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی سکیورٹی کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

 صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹریز اطلاعات،سیاحت، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈیرہ غازی خان کے کمشنر،آرپی او ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے