(ویب ڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے واحد امپائر احسن رضا آج ایک اہم اعزاز اپنے نام کریں گے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا آئی سی سی ورلڈ کپ میں ذمہ داریاں نبھانے والے واحد پاکستانی امپائر ہیں، آج وہ انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے میچ کو سپروائز کر کے علیم ڈار، اسد رؤف اور خضر حیات کے بعد 50 ون ڈے میچ کرانے والے چوتھے پاکستانی امپائر بن جائیں گے۔
احسن رضا نے 50 ون ڈے میچز کے اعزاز کو اپنی اہلیہ کے نام کیا ہے جنہوں نے ہمیشہ اچھے اور برے لمحات میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
رواں سال احسن رضا نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشزسیریز میں پہلی بار امپائرنگ کی تھی، وہ اب تک 9 ٹیسٹ میچز بھی سپروائز کر چکے ہیں۔
آئی سی سی نے رواں برس مارچ میں علیم ڈار کی جگہ ترقی دے کر احسن رضا کو ایلیٹ پینل میں شامل کیا تھا، ان کو سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سپروائز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔