08 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہو گیا۔
انگلش کاؤنٹی واروکشائر نے معاہدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی باؤلر حسن علی کا کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ویٹیلٹی بلاسٹ کیلئے معاہدہ ہوا ہے۔
کاؤنٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ معاہدے کے بعد حسن علی آئندہ سیزن 2024ء یعنی جولائی کے آخر تک واروکشائر کیلئے کھیلیں گے جبکہ ستمبر میں سیزن کے اختتامی میچز کیلئے بھی حسن علی کی آمد کا آپشن موجود ہے۔
معاہدہ ہونے کے بعد حسن علی کا کہنا ہے کہ واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ گزشتہ سیزن اچھا رہا، دوبارہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔