08 Nov 2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں انگلش سکواڈ کی کمان جوز بٹلر جبکہ ہالینڈ کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے 7، 7 میچز کھیل چکی ہیں جن میں انگلینڈ کی ٹیم صرف ایک میں ہی جیت سکی اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح نیدرلینڈز کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف 2 میں کامیاب ہوئی اور 5 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔