07 Nov 2023
(لاہور نیوز) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ بابر مسیح نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔
قطر میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شریک قومی کیوئسٹ بابر مسیح نے لاسٹ 32 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ محمد نسیم اختر اور احسن رمضان لاسٹ 38 راؤنڈ کھیلیں گے۔
چیمپئن شپ کے تیسرے روز ہونے والے میچ میں قومی کیوئسٹ بابر مسیح نے یواےای کے کھلاڑی کوشکست دی،بابر مسیح ورلڈ چیمپئن شپ میں تاحال نا قابل شکست ہیں۔
دوسری جانب تیسرے روز کے میچز میں نسیم اختر اور احسن رمضان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، نسیم اخترکوبھارتی کیوئسٹ جبکہ احسن رمضان کو ساؤتھ کوریا سے شکست ہوئی۔