07 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، توصیف احمد کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔خیال رہےکہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی دونوں سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔