اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان کیخلاف میکسویل کی ڈبل سنچری، آسٹریلیا کو بڑے اپ سیٹ سے بچالیا

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گیلین میکسویل کی شاندار ڈبل سنچری نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا گیا، اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر 18، مچل مارش 24، مارنس لبوشین 14، مارکس سٹوئنس 6، مچل سٹارک 3 رنز جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے