اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امت مسلمہ کی وحدت سے مسئلہ کشمیر، فلسطین حل ہو گا: طاہر اشرفی

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت سے مسئلہ کشمیر، فلسطین حل ہو گا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امت مسلمہ کی وحدت سے مسئلہ کشمیر، فلسطین حل ہو گا، پیغام پاکستان کا فتویٰ متفقہ بیانیہ ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ بربریت سے 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اسلامی دنیا اور دوست ملکوں سے رابطے میں ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، آزاد، خودمختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، او آئی سی اجلاس سے امت مسلمہ کی توقعات پوری ہوں گی، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اسے تسلیم نہیں کیا جاسکتا، آئندہ جمعہ کو پیغام پاکستان کے حوالے سے خطبات دیئے جائیں گے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے، جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے