07 Nov 2023
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سموگ ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق آئندہ ہفتے وسطی اور جنوبی پنجاب میں سموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد میں سموگ میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع ہے، سرگودھا، ڈی جی خان ، ساہیوال ڈویژن بھی سموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے، سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، بلا ضرورت باہر نہ نکلیں، بنا ماسک پہنے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔