اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم سے طاہر اشرفی کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرقِ وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے امور کیلئے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں غزہ میں غاصب صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں  پر جاری نسل کشی اور مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی قوتوں کو فلسطینیوں پر جاری مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ اور مولانا طاہر اشرفی نے فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال کے حوالے سے عنقریب منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے اجلاس کا خیر مقدم کیا۔

مولانا طاہر اشرفی نے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر اشرفی کی بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے کوششوں کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے