اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ابھی کوئی شرائط نہیں رکھیں، سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا، ایاز صادق

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ابھی کسی کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھ رہے، سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ ہم نواز شریف کو اگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں، نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، میں بلوچستان گیا ہوا تھا، اب دوبارہ جاؤں گا، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہے اور لوگ بھی ہم سے ملنا چاہ رہے ہیں، میرا ہر ایک کے ساتھ رابطہ ہوتا رہتا ہے اور تعلقات بھی ہیں۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ اکھٹے ہوں گے، کب اور کیسے ہوں گے، یہ وقت بتائے گا، ہماری سوچ ہے کہ ایک بار پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے