اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ وفد کی ملاقات، بڑے بریک تھرو کا امکان

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ن لیگ کے وفد سے ملاقات شروع ہو گئی جس میں بڑا سیاسی الائنس بنانے پر بات چیت کا امکان ہے۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت نواز شریف جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما نواز شریف کی معاونت کر رہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی شامل ہیں۔

ملاقات میں سندھ خصوصا کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیرغور ہیں، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی زیر غور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے