اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن نے 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی ہوں گے، احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر کمیٹی کے رکن مقرر کر دیئے گئے۔

لیگی رہنما رانا احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی، بشیر میمن کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان، گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر بھی منشور کمیٹی کا حصہ ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمیٰ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ بھی منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے