اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی خالد بٹ چوک انڈر پاس اسی ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے علی الصبح خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اور کنٹریکٹر نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے کام کو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، انڈر پاس کی اندرونی سڑک پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خالد بٹ چوک انڈر پاس کو اسی ماہ کے وسط تک مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف گرین بیلٹس پر شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کیلئے ڈی جی پی ایچ اے کو بھی ہدایات دیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کو جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، گلبرگ، کلمہ چوک ، کینٹ کیولری گراؤنڈ ، ڈی ایچ اے اوروالٹن کے علاقے مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے