اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیر اعظم سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے ملاقات کی، کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام سمیت 2022ء کے سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری باالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم  نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، وزیر اعظم نے معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق آگاہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا، کینیڈین ہائی کمشنر  نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے