اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات اور کثیر المنزلہ عمارتوں کے خلاف کارروائی کا پلان

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(لاہور نیوز) تجاوزات اور کثیر المنزلہ عمارتوں کے خلاف کارروائی کا پلان بنا لیا گیا۔ ٹیپا کا انفورسمنٹ ونگ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا۔

ٹریفک روانی میں حائل تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ٹیپا کا انفورسمنٹ ونگ تجاوزات ہٹانے کے بعد جرمانے کرے گا۔ ایل ڈی اے کی منظور شدہ سڑکوں پر ٹیپا تجاوزات کو قبضے میں لے گا۔ تجاوزات مافیا کو جرمانے کرنے کے لیے ٹیپا میں سپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا جائے گا۔

سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کو عملہ اور قانونی پاورز بھی دی جائیں گی۔ انفورسمنٹ ونگ کے ڈسپوزل پر پانچ پولیس اہلکار بھی دیئے جائیں گے۔ شہر کے پانچ سو کلومیٹر طویل فٹ پاتھ کو کلیئر کیا جائے گا۔ ٹیپا کا انفورسمنٹ ونگ سٹی ٹریفک پولیس، ضلعی حکومت کے ہمراہ کارروائی کرے گا۔ فٹ پاتھ پر لگی غیر قانونی زنجیریں توڑ کر پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ بنایا جائے گا۔

مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ جوہر ٹاﺅن کے فٹ پاتھ سے غیر قانونی پارکنگ ختم کی جائے گی۔ ٹیپا حکام کا فٹ پاتھ استعمال کرنے والوں کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں استغاثہ دیا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے بلڈنگ میٹریل کو بھی ہٹایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے