اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، نگران وزیراعظم

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت سکھ یاتریوں کو پاکستان کی جانب سے فراہم ویزا سہولیات کا جائزہ اجلاس ہوا، نگران وزیراعظم کو سال بھر میں منعقد ہونے والے مختلف تہواروں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کو ویزا کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جائے، کرتارپور میں سکھ یاتریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کو میسر ویزا سہولیات پر بریفنگ دی گئی، ویزا کے حصول میں درکار مدت، کرتارپور راہداری کے انتظامی امور اور سکھ تہواروں پر بریف کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے