اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسرائیل کا بیان انسانیت کش سوچ کی غمازی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے اسرائیل کا بیان انسانیت کش سوچ کی غمازی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے فلسطین پر "ایٹم بم "گرائے جانے کا بیان مسلم ممالک کو واشگاف دھمکی ہے، ان کا یہ بیان عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کرنے کا باعث ہے، فلسطینی آبادی کے خاتمے کی سفاک اور بے رحم سوچ نے اسرائیل کی انسان دوستی کا پول کھول دیا ہے، اسرائیل نے اپنے آپ کو انسانیت کا عملبردار ہونے کی بجائے انسانیت کا دشمن ثابت کیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا دوسری جنگ عظیم میں جوہری حملوں کے زخم ابھی تک تازے ہیں، جاپان پر گرائے جانے والے دو ایٹم بم پر ابھی تک انسانیت شرمندہ ہے، کیا ابھی بھی عالمی برادری ایسے مزید کسی ایڈونچر کی متحمل ہو سکتی ہے، عالمی برادری اور یو این او اپنا حقیقی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آ رہے ہیں، یو این او کی اس حوالے سے ناکامی اقوام عالم کو واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم کر سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے