اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے اکتوبر کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کردیا

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے اکتوبر کے دوران کی گئی مختلف کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کردیا۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ماہ اکتوبر کےد وران مختلف خلاف ورزیوں پر 14 ہزار سے زائد پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی جن میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی  3ہزار 78 پبلک ٹرانسپورٹ بھی شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ممنوعہ اور غیر محفوظ ایندھن پر3ہزار  112 پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی گئی،2ہزار 296 پبلک ٹرانسپورٹ کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ پر جرمانے کئے گئے، کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 787 پبلک ٹرانسپورٹرز کو بغیر روٹ پرمٹ  کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ4ہزار 273 گاڑیوں کو بغیر رجسٹریشن اور لائسنس پر جرمانے کئے گئے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی  فائق احمدکا کہنا ہے کہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز سے منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں حاجی شیر علی، چودھری تنویر جٹ، لیاقت ماہی اور حاجی شریف شامل تھے،ملاقات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ  پر بات چیت ہوئی۔

سی ٹی  او لاہور نے کہا کہ  ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے