(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس بھی سموگ کے تدارک کیلئے متحرک ہو گئی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 15روز کے دوران ہزاروں گاڑیاں تھانوں میں بند کروا دیں۔
شہر میں سموگ کا باعث بننے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کردیا گیا،ٹریفک پولیس نے 15روز میں 4 ہزار 519 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروا دیا ،11 ہزار 813 سموکی وہیکلز کو دو دو ہزار روپے کے چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔
ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل ملک تنویر کا کہنا ہے کہ سرکاری یا نیم سرکاری ملازمین کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے،گزشتہ برس کی نسبت رواں سال زیادہ مؤثر کارروائی ہو رہی ہے، سموگ کی سب سے بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے جو انسانی صحت کے لئے مضر ہے۔
دوسری جانب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی نادم دکھائی دئیے اور گاڑیوں کو ٹھیک کروانے کی یقین دہانی کروائی۔