اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہورمیں تعمیرات کے لیے بلڈنگ پلانز کی فیسیں بڑھا دی گئیں

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(لاہور نیوز) شہر میں تعمیرات کے لیے بلڈنگ پلانز کی فیسوں کو بڑھا دیا گیا، بلدیہ عظمیٰ لاہور نے 5سال بعد نئی بلڈنگ پلان فیس کے شیڈول کی اصولی منظوری دے دی۔

 کمشنر لاہور ڈویژن نے بلڈنگ پلان فیس کے نئے شیڈول کی منظوری دی۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب کو گزٹ نوٹیفکیشن منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا۔

فیسوں کے نئے شیڈول کے مطابق رہائشی نقشہ فیس 4 روپے سکوائر فٹ سے بڑھا کر 15 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی ہے، کمرشل بلڈنگ پلان نقشہ فیس 10 روپے سے بڑھا کر 40 روپے فی مربع فٹ کی گئی ہے۔ انڈسٹری بلڈنگ پلان فیس 5 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی۔

 ایگریکلچر بلڈنگ پلان نقشہ اوپن شیڈ کی فیس 50 پیسہ فی مربع فٹ کر دی گئی۔ پولٹری فارم نقشہ کی فیس 1 روپیہ فی مربع فٹ بڑھا دی گئی۔ زرعی نقشہ جات کی فیس 2روپے فی مربع فٹ بڑھائی گئی ہے۔

 خلاف نقشہ تعمیر پر جرمانہ فیس 100 روپے سے بڑھا کر150 روپے کر دی گئی ہے۔  ماڈل شاہراہوں پر زائد اونچائی کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 150مربع فٹ کر دی گئی ہے۔

نقشہ جمع کرواتے وقت ٹوٹل فیس کا 5 فیصد جمع کروانا لازم قرار دے دیا گیا۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے رولز آف بزنس کے تحت فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے