اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کوئٹہ میں کانگو سے ڈاکٹر کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوئٹہ میں کانگو وائرس کے باعث نوجوان ڈاکٹر شکر اللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق ڈاکٹر شکر اللہ کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈاکٹر شکر اللہ کے کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے، ڈاکٹر شکر اللہ نے اپنی جان دے کر دکھی انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کی۔

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز کو سلیوٹ کرتا ہوں، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز پر قوم کو فخر ہے۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر شکراللہ خان 3روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے ، وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے  جہاں وہ انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے